اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، ایمنسٹی سکیم پر غور کئے جانے کا امکان ہے، فائدہ اٹھانے والوں کو قانونی تحفظ دینے پر بھی غور ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا معاملہ زیر بحث آئے گا، وزیراعظم عمران خان اجلاس میں دورہ ایران پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے وفاقی کابینہ معمول کے 16 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔
کابینہ کو ملک کے موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی پر بریفنگ دی جائے گی، ریلوے مال بردار گاڑیوں کی حکومتی اداروں کے استعمال سے متعلق عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔
سعودی فنڈ برائے ترقی کے منصوبوں کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور کیا جائے گا، رحم کی اپیلوں میں تاخیر اور قانونی کمزوریوں کو دور کرنے کی منظوری دی جائے گی، بینکنگ کورٹ ون پشاور کے جج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈراوٹ ریسپانس پلان 2019 منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبران کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، نیشنل انڈوومنٹ سکالرشپ وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کرنے کی منظوری دی جائے گی، قیمتوں میں اضافے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی، نیشنل انڈوومنٹ سکالرشپ وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کرنے کی منظوری دی جائے گی۔