جعلی اکاؤنٹس کیس: اہم ملزم ڈاکٹر ڈنشا کا 26 اپریل تک راہداری ریمانڈ منظور

Last Updated On 24 April,2019 10:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران اہم ملزم ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ڈاکٹر ڈنشا کا 26 اپریل تک راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو نیب کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنا ہے، اس کیلئے راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے اہم ملزم ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کا 26 اپریل تک راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

نیب حکام کے مطابق ڈاکٹر ڈنشا کی کمپنی کو کلفٹن میں تین رفاعی پلاٹ الاٹ کیے گئے۔ ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کے اکاؤنٹ سے جعلی اکاؤنٹس میں بڑی رقم منتقل کی گئی تھی۔