پشاور ہائیکورٹ: پیپلز پارٹی رہنما عاصمہ عالمگیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Last Updated On 24 April,2019 06:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے کیس کی سماعت کی۔

بیرسٹر مسرور شاہ نے عدالت کو دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ عالمگیر کا ایک سال پہلے لسٹ میں نام ڈالا گیا تھا لیکن اب تک ان کا نام فہرست سے نہیں نکالا گیا۔

عاصمہ عالمگیر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب جانا چاہتی ہے۔ عدالت ای سی ایل فہرست سے نام نکالے کا حکم صادر کرے جس پر عدالت نے عاصمہ عالمگیر کو بیرون ملک جانے کے اجازت دیدی۔