اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کی سفارش کی تھی جسے صدر مملکت نے منظور کر لیا تھا۔
گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منظوری کے بعد ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کی تعیناتی کا نوٹی فیکشین جاری کر دیا گیا تھا۔
ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے چارج سنبھالتے ہی اپنے فرائض منصبی سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ حسین اصغر کی اچھی شہرت کے باعث ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے کے لئے ان کے نام کی سفارش کی گئی تھی۔ حسین اصغر اس سے قبل پنجاب میں اینٹی کرپشن کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔