لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں نیب نے حمزہ شہباز شریف کو 30 اپریل کو دوبارہ طلب کر لیا ہے جبکہ عائشہ احد کو بھی 30 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اس سے قبل سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے 30 اپریل کو ہی عائشہ احد کو 12 بجے دوپہر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو 3 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔