نئے پاکستان میں اب محافظ بھی محفوظ نہیں رہے، مریم اورنگزیب

Last Updated On 28 April,2019 05:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرانے پاکستان میں عمران خان پارلیمنٹ پر حملے کرتے تھے، نئے پاکستان میں پی ٹی آئی کے ایم این اے تھانوں پر حملے کرتے ہیں۔

 

مریم اورنگزیب نے تھانہ سٹی حافظ آباد میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بھٹی کے حملے کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں محافظ محفوظ نہیں، عوام کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں عمران خان کنٹینر سے سیاسی مخالفین اور پولیس والوں کو گالیاں دیتے تھے، اب نئے پاکستان میں ان کے ایم این اے اور حامی تھانوں میں گھس کر پولیس والوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔