عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب: مریم اورنگزیب

Last Updated On 27 April,2019 03:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں، دس کروڑ پودوں کو 5 ارب بنا دیا، کوئی نہیں زبان پھسل گئی ہو گی۔

بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا 5 ارب درخت اُسی سیارے پر لگائے گئے جہاں 50 لاکھ گھر تعمیر ہو رہے ہیں ؟ عمران صاحب صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں، بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کے گھبرانے کا وقت آ گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 23 سال کے ڈرامے کی حقیقت روز عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے، عمران صاحب شکر ہے آپ نے یہ نہیں کہا کی آپ نے پشاور میں لائٹ کی رفتار سے تیز میٹرو بنائی۔