اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایمنسٹی سکیم پر تاحال مشاورت مکمل نہ ہو سکی، حتمی مسودہ پیر کو مکمل کر کے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ٹیکس شرح میں کمی، ریئل سٹیٹ سیکٹر کو بھی سکیم میں شامل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کے مسودے کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جاسکی، جس کی وجہ مشاورت کا مکمل نہ ہونا ہے، ریئل سٹیٹ سیکٹر کو بھی ایمنسٹی سکیم میں شامل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے، بے نامی اثاثے رکھنے والوں کو جاری نوٹس پر بھی چھوٹ دینے اور بے نامی مقدمات بھی سکیم میں لانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔
ایمنسٹی سکیم میں ٹیکس شرح میں کمی کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جب کہ ٹیکس جمع کرانے والوں کو تحفظ دیا جائے گا۔ ایمنسٹی سکیم کا حتمی مسودہ پیر تک مکمل ہوگا، جسے آئندہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔