اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے اندرونی تنازعات میں فریق نہیں بنے گا، افغان امن عمل نے طویل عرصے بعد خطے میں امن کا تاریخی موقع فراہم کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان مسئلہ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے، افغان امن عمل نے طویل انتظار کے بعد خطے میں امن کا تاریخی موقع فراہم کیا ہے، جبر کے ذریعے مذاکرات کو کسی نہج پر پہنچانا درست نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تمام فریقین سے درخواست کرتا ہے کہ موقع کی نزاکت کا احساس کیا جائے، افغان امن عمل کی کامیابی کے لئے ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔