پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں تبدیلی کا نیا انداز، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر بن گئے، مریضوں کو ٹیکے لگانے لگے۔
خیبر پختونخوا میں تبدیلی نے نیا انداز اختیار کر لیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مسائل تو حل نہ ہو سکے لیکن رکن صوبائی اسمبلی خود ڈاکٹر بن کر مریضوں کو ٹیکے لگانے لگے ہیں۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے حلقہ 79 سے منتخب ایم پی اے فضل الہٰی کی ٹیکے لگانے والی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ سرکاری ایمبولینس 1122 کے پاس کھڑے ایم پی اے فضل الہٰی کو خود انجیکشن لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جس وہ کہہ رہے ہیں کہ اور کوئی ہو تو اسے بھی ٹیکہ لگا لوں۔
ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم کی جانب سے ایم پی اے کے ٹیکے لگانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیکے لگانا نان کوالیفائیڈ لوگوں کا کام نہیں ہے۔ ایم پی اے نے حد سے تجاوز کیا ہے۔