خیبر پختونخوا ضمنی انتخابات، ووٹ اندراج کی آخری مہلت

Last Updated On 26 April,2019 08:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے تاریخ میں مزید دس روز کی تو سیع کر دی، عوام اب 6 مئی تک ووٹ درج کروا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے تمام اضلاع میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام مکمل ہو چکا ہے، لہذا شہری صوبائی اسمبلی کے 16 انتخابی حلقوں میں مقررہ تاریخ کے اندر اپنے ووٹ کا درست اندراج یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 6 مئی کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ 100 سے 115 تک کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ شیڈول اعلان ہونے کے بعد انتخابی فہرستوں کو بھی منجمد کر دیا جائے گا۔