پختونخوا کو بلدیاتی قانون سے متعلق امور 30 اپریل تک نمٹانے کی ڈیڈلائن

Last Updated On 09 April,2019 02:35 pm

ااسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کو بلدیاتی قانون سے متعلق امور 30 اپریل تک نمٹانے کی ڈیڈلائن دے دی۔ ای سی پی کا کہنا ہے خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی اداروں سے متعلق جلد قانون سازی کرے۔

الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں 28 نومبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لیے مناسب وقت درکار ہے۔

صوبائی نمائندہ خیبرپختونخوا حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبے میں نئے بلدیاتی ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا ہے، بلدیاتی ایکٹ جلد منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کر دیا جائے گا۔

یاد رہے صوبے میں بلدیاتی اداروں کی مدت 28 اگست 2019ء کو ختم ہو جائے گی۔