اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے نواز شریف نے بیماری پر ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا، ایمبولینس کے بجائے فضل الرحمان جاتی امرا پہنچ گئے، مولانا میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، عدالت نوٹس لے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 1947 سے 2008 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 37 بلین ڈالر رہا۔ اس رقم سے اسلام آباد بنا، تربیلا ڈیم بنا، منگلا ڈیم بنے، نیول بیسز بنائی گئیں اور فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا، گوادر بنایا موٹر وے بنی۔
1947سے 2008 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 37 بلین ڈالر، اس رقم سے اسلام آباد بنا،تربیلا بنا،منگلا بنا، نیول بیسز بنائیں، فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا، گوادر بنایا موٹر وے بنی، 2008 سے 2018 بیرونی قرضہ پہنچا97 ارب ڈالر پر، یعنی 60 ارب کا اضافہ سوال یہ ہے یہ پیسا کہاں گیا؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 9, 2019
یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا، حدیبیہ فراڈکا ماڈل دونوں حکمران خاندانوں نے بار بار استعمال کیا، پیسہ ہنڈی اور حوالہ سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جعلی اکاؤنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے، نواز،شہباز اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں، سائیڈ رول والے درجنوں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 9, 2019
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 2008 سے 2018 بیرونی قرضہ 97 ارب ڈالر پر پہنچا، 60 ارب ڈالر کا قرضوں میں اضافہ ہوا، سوال یہ ہے یہ پیسا کہاں گیا ؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا، حدیبیہ فراڈ کا ماڈل کرپشن کے لئے دونوں حکمران خاندانوں نے بار بار استعمال کیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیسہ ہنڈی اور حوالہ سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جعلی اکاؤنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے، نواز، شہباز اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں، سائیڈ رول والے درجنوں ہیں۔