اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور نے نیب انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ اوپل 225 جوائنٹ وینچر کیس میں فریال تالپور نے طلبی سمن کو بھی چیلنج کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب انکوائری کو کالعدم قرار دیا جائے، زرداری گروپ کے اوپل 225 جوائنٹ وینچر کی تحقیقات نیب کا اختیار نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ طلبی کے سمن کو معطل کیا جائے۔
فریال تالپور پر جوائنٹ وینچر میں ایک ارب روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔