لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے علاج کیلئے تمام تر سہولیات پہلے کی طرح مہیا کرے گی۔ سابق وزیراعظم کی صحت کو ان کے بچوں نے سنجیدہ نہیں لیا لیکن ہم لیں گے
ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کی صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے بھی شریف فیملی سے دس گُنا زیادہ اقدامات کیے اور سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کرتی رہی۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شریف فیملی کی نسبت پنجاب حکومت نے نواز شریف کے علاج کے لیے زیادہ اقدامات اٹھائے۔ 6 ہفتوں کی رہائی کے دوران نواز شریف کے علاج کے لیے ان کی فیملی نے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم اپنے گھر کے سامنے اپنے ہی ادارے شریف میڈیکل کمپلکس کے دورے کرتے رہے۔
پنجاب حکومت نوازشریف کے علاج کیلئے تمام تر سہولیات پہلے کی طرح مہیا کرے گی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 3, 2019
سابق وزیراعظم کی صحت کو ان کے بچوں نے سنجیدہ نہیں لیا لیکن ہم لیں گے!
پنجاب حکومت نے پہلے بھی شریف فیملی سے دس گُنا زیادہ اقدامات کیے! pic.twitter.com/u677M6O8Vx