راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی چوروں نے ایک ایک ارب روپے کے انجن لئے، لٹیروں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، ایم ایل ون اور نالہ لئی کے منصوبے کے بعد رخصت لے لوں گا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مال بردار گاڑیوں میں اضافہ کر رہے ہیں، ریلوے تیز ترین ترقی کرنے والا ادارہ بنے گا، ماضی میں ریلوے پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، ریلوے بحال ہوگی تو ملک خوشحال ہوگا، مافیا ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، چین، ترکی اور روس کیساتھ جوائنٹ وینچر شروع کرنے لگے ہیں، گزشتہ 8 ماہ میں 30 ٹرینیں چلائی، حکومت کو ورثے میں بہت زیادہ مسائل ملے، ریلوے میں آرام حرام اور کام آرام پر جنگ جاری ہے۔