لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج ٹرین کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری پر کیسز دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف خود بنائے.
شیخ رشید اور عثمان بزدار ٹرین کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل وفافقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصاف پرانگلی اٹھانا غیرمناسب بات ہے، نوازشریف پر جتنے کیسز ہیں وہ آصف زرداری کے بنائے ہوئے ہیں اور آصف زرداری پر کیسز نوازشریف دور میں بنائے گئے۔
بعد ازاں وزیراعلی عثمان بزدار سخت سکیورٹی حصار میں لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے اور شیخ رشید کے ہمراہ راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گئے۔ وزیراعلی راولپنڈی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کا افتتاح کریں گے۔