ملتان: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجنے کا فیصلہ عدالت کا ہے جس میں ہم مداخلت نہیں کر سکتے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا اثر پورے ملک میں ہے۔ مہنگائی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔ ہماری پارٹی اور اپوزیشن اس پر حکمت عملی بنا رہی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم مہنگائی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پر جب ن لیگ بات کرے گی تو جواب دیں گے۔ حکومت کی حکمت عملی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے۔