آئی ایم ایف سے خفیہ معاہدہ کیوں ہو رہا ہے: شیری رحمن

Last Updated On 02 May,2019 07:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمن نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر توجہ دلائو نوٹس کے بعد کہا کہ حکومت نے کہا تھا آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے۔ بتایا جائے اب کن شرائط پر قرض لیا جا رہا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران شیری رحمن کا کہنا تھا کہ پارلیمان سے چھپا کر عالمی مالیاتی ادارے سے خفیہ معاہدہ کیوں کیا جا رہاہے۔

اجلاس کے دوران وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پر جواب دو دن پہلے تمام سوالوں کے جواب دے چکا ہوں۔ اظہر سنجِیدگی کا یہ عالم ہے شیری رحمن اجلاس میں موجود نہیں تھیں۔ آئِی ایم ایف کے ساتھ اکتوبر سے مذاکرات چل رہے ہیں۔ ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں امریکی ڈالر دس فیصد بڑھا۔

وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکی ڈالر کی قیمت میں پچیس فیصد اضافہ ہوا۔ ہمیں مجبوراً تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ قیمتیں کو آہستہ آہستہ اوپر لے جائیں گے ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔