ایم کیو ایم نےعوام کو پھر تفریق کی جانب مائل کرنےکی کوشش کی:مرتضیٰ وہاب

Last Updated On 29 April,2019 02:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پھر تفریق کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی، کراچی کےشہریوں نے نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں- سیاسی جماعت کی باغ جناح میں چھوٹی سی میٹنگ ہوئی، متحدہ کو احساس ہوگیا کہ ان کا ووٹر خوش نہیں۔

مرتضی وہاب نے سوال اٹھایا کہ کراچی اور حیدرآباد کے بجٹ کی رقم کہاں خرچ ہوتی ہے، فائربریگیڈ کیلئے اسنارکل بھی سندھ حکومت فراہم کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ ایک بار پھر تفریق کی جانب مائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے کراچی کے شہریوں نے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں جلسے کے دوران نیا نعرہ لگایا تھا کہ "آدھا سندھ تمھارا، آدھا ہمارا" جس میں ان کا پیپلز پارٹی کیلئے پیغام تھا کہ آدھے سندھ پر پی پی حکومت کرے اور آدھے سندھ پر ایم کیو ایم کو حکومت کرنے دی جائے۔