لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو ان کی جماعت میں ضم کر دیں۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کا بلاول بھٹو زرداری کو مفت مشورہ ہے کہ وہ صرف سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی چھوٹی سی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو تحریک انصاف (گلالئی) میں ضم کر دیں۔