اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے خلاف کیسوں کی تفصیلات تیار کر لیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائیں گی۔
آصف علی زرداری کے خلاف یک نہ شد، 22 انکوائریاں، چھ انویسٹی گیشنز، چار ریفرنس زیر سماعت ہیں، شریک چیئرمین پانچ میں ضمانت پر ہیں، نیب نے کیسوں کی تفصیلات تیار کر لیں۔
نیب کے مطابق پیپلزپارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی کُل 22 انکوائریاں جاری ہیں، میگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی، واٹر سپلائی سکیموں کے ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔
پارک لین، توشہ خانہ گاڑیاں، بلٹ پروف گاڑیوں کی انوسٹی گیشن جاری ہیں جبکہ نوری آباد پاور منصوبہ، ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری ہو رہی ہے، آصف زرداری نے اب تک کُل پانچ مقدمات میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ آصف زرداری نے تمام نیب مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست دائر کی تھی۔