راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے، پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ کشیدگی میں پاک فوج کے فائر سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے ان نقصانات کا ذکر بھی کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت کو تمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں۔ پاکستان نے دو بھارتی جہاز بھی گرائے تھے۔ بھارت کے اب ہوش ٹھکانے آ رہے ہیں۔