بلوچستان: دور دراز علاقوں میں پاک فوج کے میڈیکل کیمپ قائم، راشن تقسیم

Last Updated On 05 May,2019 04:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے ہیں جبکہ 150 خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے دور دراز علاقوں خاران، گلستان، نوشنکی، نصیرآباد، چمن، زیارت میں میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان میڈیکل کیمپس کے قیام کی ہدایت دی تھی۔

میڈیکل کیمپس کے قیام کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں رہائشیوں کو طبی سہولیات مہیا کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے 150 خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔