آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنل سنٹر کا دورہ

Last Updated On 30 April,2019 10:26 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنل سنٹر کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنل سنٹر کے دورہ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹینٹ جنرل غیور محمود اعوان نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائر افسروں و جوانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی دفاع اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فورس کے کردار کو سراہا۔