کسی بھی محاذ پر ہر خطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: آرمی چیف

Last Updated On 05 May,2019 10:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی محاذ پر ہر خطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک کودرپیش سیکیورٹی اور دفاعی چیلنجزسے آگاہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائن آف کنٹرول لائن پر ناردرن لائٹ انفینٹری بٹالین کے دورہ کے موقع پر کیا۔ دورے کے دوران کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اورجذبےکوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی اشتعال انگیزی پر موثر جوابی حکمت عملی پر افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔