فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، انارکلی بازار سے برآمد بم ناکارہ بنا دیا گیا۔
سمندری کے علاقہ انارکلی بازار میں المیکسی سینٹر میں بم کی اطلاع پر علاقہ میں بھگدڑ مچ گئی، بیگ میں چھپائے گئے بم کو شہری نے لیڈی پارک میں منتقل کر دیا، جہاں پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا جبکہ پولیس نے انارکلی بازار میں سے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، انار کلی بازار سمیت تمام بازار اور مرکزی مسجد شوکت اسلام کو سیل کر دیا گیا۔ پولیس کی ٹیموں کی جانب سے مزید کلئیرنس کا عمل جاری ہے۔