لندن: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن رات جھوٹ بولنا سلیکٹڈ وزیراعظم کا کام ہے، سیاسی پناہ کی درخواست کا راگ الاپنے والے ثبوت دیں، کچھ ٹیسٹ باقی ہیں، بجٹ سیشن سے پہلے واپسی ہو جائے گی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا سیاسی پناہ کی درخواست کا الزام لگانے والے ثبوت دیں ورنہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والوں سے حساب لے۔ انہوں نے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم صبح سے رات تک جھوٹ بولتے ہیں، عمران نیازی صاحب جھوٹی خبریں پھیلا کر قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔