'حکومت کو معیشت چلانے کی سمجھ نہیں، روپے کو روز ککس لگ رہی ہیں'

Last Updated On 16 May,2019 12:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو معیشت چلانے کی سمجھ بوجھ نہیں ہے، روپے کو روز ککس لگ رہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی حکومت ہے، حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں پر ٹف ٹائم دینگے، ملک میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی ہے۔

بعد ازں مسلم لیگ کے رہنما پرویز رشید، احسن اقبال، خرم دستگیر اور طلال چودھری کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی جیل کے باہر موجود تھی۔