نندی پور ریفرنس: بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر

Last Updated On 22 May,2019 12:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں بریت کے لیے ڈاکٹر بابر اعوان کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا۔

 احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نندی پور ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں کی سماعت کی تاہم ایک بار پھر مقررہ وقت تک درخواستوں پر بحث مکمل نہ ہوسکی۔ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر 31 مئی کو دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر شریک ملزمان کی درخواستوں پر دلائل سنیں گے اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے کی تاریخ دیں گے، ممکنہ طور پر فیصلے کے لئے عید کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیں گے۔