اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس 10 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس شام سات بجے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی مشترکہ صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر بھی مشاورت ہوگی جبکہ سابق صدر آصف زرداری کے نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت کے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی بات ہوگی۔ پی پی قیادت بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔