شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی آبائی علاقوں میں تدفین

Last Updated On 08 June,2019 11:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شمالی وزیر ستان کے علاقے خرکمر میں شہید ہونے والے کیپٹن عارف اللہ، لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم، میجر معیز مقصود، حوالدار ظہیر احمد کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ہنزہ کے عظیم سپوت لیفٹینٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید کو فوجی اعزازکے ساتھ آبائی گاؤں حیدر آباد ہنزہ میں سپرد خاک کیاگیا۔ شہید کے تدفین میں عسکری حکام، سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 شہید

شہید کی جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنزہ لایا گیا۔ جب شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاوں حیدر آباد پہنچا دیا گیا تو عوام کی ایک کثیر تعداد نے شہید کا استقبال کیا۔


نماز جنازے میں پاک فوج کی جانب سے لیفٹینٹ جنرل شیر افگن، گلگت بلتستان حکومت کےنمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ شہید کے لواحقین میں شہید کے 80 سالہ بزرگ والدہ، شہید کی بیوہ اور ایک سالہ بچی ہے۔ شہید کے ایک بھائی پاک فوج کرنل کے عہدے پر فائز ہے۔ شہید کا والد کرنل مسعود بیگ دوران سروس شہادت کے رتبے پرفائز ہوا ۔

شہید کیپٹن عارف اللہ کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، کیپٹن عارف اللہ کی نمازجنازہ میں جی او سی 9 ڈویژن اسد نواز سمیت اعلی فوجی و سول افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری طرف شہید میجر معیز مقصود بیگ کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی اور گورنر سندھ نے بھی شرکت کی۔

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے نائب حوالدار ظہیر احمد کی نماز جنازہ چکوال میں ان کے آبائی گائوں پیپلی میں ادا کی گئی۔ حوالدار ظہیر احمد کے جنازے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے