لاہور: (دنیا نیوز) امریکی نشریاتی ادارے کو مفرور محسن داوڑ کے مطالبے پر کرائے گئے سروے میں خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، عوام پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں موجودگی کے حامی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ نے مفرور محسن داوڑ کے مطالبہ پر سروے کرایا۔ سروے میں سوال کیا گیا کیا فوج کو شمالی وزیر ستان سے نکل جانا چاہئے جس پر عوام کی 86 فیصد اکثریت نے نہیں کہہ کر محسن داوڑ کے منہ پر طمانچہ رسید کر دیا۔
صرف 16 فیصد گمراہ لوگوں نے سروے میں محسن داوڑ کے سوال کی حمایت کی۔ وائس آف امریکہ کے سروے کے 21 گھنٹوں میں 5 ہزار 199 افراد نے حصہ لیا۔