علی وزیر اور محسن داوڑ کا افغان خفیہ ادارے کیساتھ تعلق کا انکشاف

Last Updated On 29 May,2019 10:04 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پختونوں کے تحفظ کیلئے قائم کی گئی نام نہاد جماعت پی ٹی ایم کے رہنماؤں علی وزیر اور محسن داوڑ کا افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کیساتھ تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے سابق سربراہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی حمایت کرتے ہوئے امریکا سے مدد بھی مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا علی وزیر، محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کا ساتھ دے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ دہشتگردوں کے مطالبے دہرانے لگا

معتبر ذرائع کے مطابق این ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل، محسن داوڑ اور علی وزیر وزیر ستان کو امریکی خواہش کے مطابق علاقہ بنانا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ رحمت اللہ نبیل 2010ء سے 2012ء تک افغان خفیہ ادارہ این ڈی ایس کا سربراہ رہا تھا۔

دوسری جانب محسن داوڑ کی پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی مسلسل جاری ہے اور اس نے وزیرستان میں لوگوں کو فوج کے خلاف اکسانے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

پی ٹی ایم محسن داوڑ نے شر انگیزی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی جوان وزیرستان سے زندہ واپس نہیں جائے گا، پاکستان آرمی وزیر ستان سے چلی جائے۔

ادھر امریکی خبر رساں ادارہ وائس آف امریکا ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان مخالف خبریں چلا رہا ہے اور محسن داوڑ اسے مسلسل انٹرویو دے رہا ہے۔
 

Advertisement