رکن قومی اسمبلی علی وزیر سینٹرل جیل کراچی سے رہا

رکن قومی اسمبلی علی وزیر سینٹرل جیل کراچی سے رہا

سینٹرل جیل کے باہر بڑی تعداد میں پی ٹی ایم کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا، خیبرپختونخوا حکومت نے مقدمات میں ضمانت کے بعد رہائی کے احکامات جاری کیے۔

واضح رہے کہ علی وزیر کے خلاف کے پی کے میں 4 اور کراچی میں 3 مقدمات درج ہیں، تمام مقدمات میں علی وزیر کی ضمانت ہو چکی ہے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں لائی گئی۔