ملتان: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Last Updated On 09 June,2019 01:13 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کے قریب جلال پور پیر والا میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جلال پور پیر والا کی اسلام پورہ کالونی میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے باعث تین لوگ موقع پر جاں بحق اور پانچ لوگ زخمی ہوگئے، ملزم نے اپنے آپ کو بھی گولی مار دی ۔ اطلاع ملتے ہیریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا جس کے بعد ملزم نے اپنے آپ کو بھی فائر مار لئے۔