اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر خطاب کیا، ڈر ہے آئی ایم ایف سے بجٹ منظور نہ ہوا تو انکی حکومت گر جائیگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کوئی باضمیر مہنگائی اور بے روزگاری کو ووٹ نہیں دیگا، بجٹ معاشی خود کشی ہے پیپلز پارٹی اسے منظور نہیں ہونے دیگی۔
PM’s panicked midnight address to the nation. Fearing he’ll be unable to pass PTIMF budget & his government will fall. Coercion will not work. No one with a conscious could vote to increase taxes, inflation & unemployment. This budget is economic suicide we can NOT let it pass.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 11, 2019
خورشید شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا خان صاحب آپ قائد ایوان ہیں سٹوڈیو میں تقریر کرنا کمال نہیں پارلیمنٹ میں آکر تقریر کی ہمت کریں، کیا اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہی ریاست مدینہ کے قیام کا طریقہ ہے، ہم نے احتجاج کا عندیہ دیا تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی۔
بلاول نے بجٹ کو پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا
پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی، باشعور عوام دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کتنی با اختیار ہے۔