قصور: (دنیا نیوز) قصور پولیس کی نااہلی کی وجہ سے مال خانے میں کھڑی سیکڑوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں ناکارہ ہو گئیں، کئی موٹر سائیکلوںکے پرزے بھی چوری کر لئے گئے.
قصور پولیس کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ڈکیتی اور چوری و راہزنی وارداتوں میں چھینی گئی موٹرسائیکلیں جن کی تعداد چھ ہزار کے قریب ہے اور درجنوں گاڑیوں کو اصل مالکان کے حوالے نہیں کیا گیا، پانچ سالوں سے مال خانے میں پڑی پڑی ناکارہ ہو گئیں اور موٹر سائیکلوں کے قیمتی پرزے غائب کر دیئے گئے ہیں۔
قصور مال خانہ ذرائع کے مطابق اب تو مال خانے میں مزید گنجائش بھی ختم ہوگئی ہے جبکہ مال خانے میں ہزاروں لیڑ شراب کے علاوہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی پڑا ہوا ہے جو کسی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔