فیاض قریشی ڈی جی نیب خیبرپختونخوا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

Last Updated On 18 June,2019 01:14 pm

پشاور: (دنیا نیوز) فیاض قریشی کو نیا ڈی جی نیب خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختون خوا مجاہد اکبر بلوچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کا بطور ڈی جی ایچ آر ایم نیب ہیڈ کوارٹرز تبادلہ کر دیا گیا۔ نیب خیبر پختون خوا مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔