اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، نیب نے کراچی سے گرفتار تین ملزمان اسلام آباد منتقل کر دیئے، نیب کی مشترکہ ٹیم ملزمان سے تفتیش کرے گی۔
نیب نے جعلی اکاؤٹنس کیس میں کراچی سے گرفتار تین ملزمان کو جہاز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا۔ گرفتار ملزمان میں انور مجید کا بیٹا ذوالقرنین مجید، انور مجید کا قریبی عزیز خواجہ سلمان اور اومنی گروپ کا افسر عبدالوحید شامل ہیں۔
ملزمان کو نیب راولپنڈی اور کراچی نے مل کر گرفتار کیا۔ ملزمان سے نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم مشترکہ تحقیقات کریگی۔