اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے کراچی سے گرفتار تین ملزمان اسلام آباد منتقل کر دیئے جن سے مشترکہ ٹیم تفتیش کرے گی۔
نیب نے جعلی اکائوٹنس کیس میں کراچی سے گرفتار تین ملزمان کو جہاز کے ذریعے وفاقی دارالحکومت منتقل کر دیا، گرفتار ملزمان میں انور مجید کا بیٹا ذوالقرنین مجید، انور مجید کا قریبی عزیز خواجہ سلمان اور اومنی گروپ کا افسر عبدالوحید شامل ہیں۔
ملزمان کو نیب راولپنڈی اور کراچی نے مل کر گرفتار کیا، ملزمان سے نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم مشترکہ تحقیقات کریگی۔