قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کر دی

Last Updated On 15 June,2019 01:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کر دی۔ نیب نے اسلام آباد ہائیکوٹ سے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔

13 صفحات پرمشتمل جواب میں نیب نے موقف اپنایا ہے کہ احتساب عدالت نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد سزا سنائی، نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا، میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو فوری سرجری کی سفارش کی نہ ہی جیل جانے کے بعد ملزم کی صحت بگڑنے کا تاثر درست ہے۔

نیب جواب میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے، ایسے میں ضمانت کی درخواست ناقابل سماعت ہوتی ہے، سابق وزیراعظم کی درخواست ہارڈشپ کے اصول پر پورا نہیں اترتی اسے خارج کیا جائے۔