سپریم کورٹ کی جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کی تردید

Last Updated On 15 June,2019 01:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسز نہیں بلکہ 2 صدارتی ریفرنسز سمیت 28 ریفرنس زیر التوا ہیں، ریفرنسز پر قانون اور ضابطے کے مطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تذکرہ بار بار کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق 350 کے اعدادو شمار بے بنیاد اور غلط ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل کو 426 شکایات اور ریفرنسز موصول ہوئے، قانون کے مطابق 398 ریفرنسز اور شکایات کو نمٹا دیا گیا۔