قومی اسمبلی: شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کا احتجاج

Last Updated On 14 June,2019 05:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی ارکان کا شور شرابہ، شہباز شریف کی تقریر کے دوران ارکان نے احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا۔

 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دھاندلی زدہ حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا گیا، یہ تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی زدہ حکومت ہے، جو منی بجٹ یہ لائے اس سے معیشت تباہی کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت 2 منی بجٹ لائی، منی بجٹ سے معیشت تباہی کا شکار ہوگئی، 10 ماہ میں پی ٹی آئی کی کارکردگی نے ان کا پول کھول دیا، جھوٹ اور سچ قوم کے سامنے آچکا ہے۔

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا جو بھی ایوان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا ہے وہ ویڈیو نہ بنائے، قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ایوان کی کارروائی کی ویڈیو بنائی جائے، اب اگر کسی نے ایوان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اسکا موبائل ضبط کر لیا جائے گا۔