اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پروٹوکول نہیں ملنا چاہئے، ان سے مجرموں جیسا برتاؤ کیا جائے، قوم ملکی خزانہ لوٹنے والوں کی ستائش کرنا بند کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کوئی پروٹو کول نہیں ملنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک کرے، منی لانڈر نگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھیکیلا، کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاو ہوتا ہے۔
Time for nation to stop glorifying money launderers who have damaged our nation & impoverished our ppl & now seeking refuge behind "democracy". No protocol shd be extended to them. Where are plunderers of public wealth given such special treatment? Time to treat them as criminals
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 12, 2019
عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا، آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کا اعلیٰ سطح کا انکوائری کمیشن بنانیکا اعلان
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے رات کو قوم سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو حکومتوں کے دور میں 24 ہزار ارب روپے کا قرض کیسے بڑھا ؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے اعلیٰ سطح انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا ملک مستحکم ہوگیا، اب ان کے پیچھے جائیں گے، بلیک میل ہوں گے نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا۔