لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بچت اور اخراجات مزید کم کرنے اور سادگی اپنانے کے تحت کام کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کے اخراجات میں کفایت شعاری کے تحت اخراجات نہ بڑھانے کی منظوری دیدی۔
آئندہ مالی سال بجٹ کیلئے پبلک بلڈنگ کے لئے 8 ارب روپے جبکہ اربن ڈویلپمنٹ کے لیے 7 ارب مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔ زراعت کے لئے 12 ارب، لائیو سٹاک کے لیے 5 ارب روپے رکھے جانے کی سفارش کی گئی۔ صاف پانی پراجیکٹ کے لئے 10 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی، انڈسٹری اور کامرس کے لیے 11 ارب مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔
گورننس اینڈ آئی ٹی کے لیے 6 ارب روپے رکھے جانے کی سفارش کی گئی۔ ریسکیو کے لیے 2 ارب، محکمہ ماحولیات کے لیے 2 ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔ نئی 23 ترقیاتی سکیموں کیلئے 42 ارب 39 کروڑ روپے مختص کئے جانے کی سفارش کی گئی، جنوبی پنجاب میں 16 ارب سے 18 نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت شریک ہوئے، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزرات خزانہ اور معاشی ٹیم کے دیگرممبران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔