اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں 2 اعلی سطحی اجلاس طلب کر لئے ہیں جن میں ممکنہ وکلا تحریک کےبارے اجلاس میں پنجاب اورخیبر پختونخواہ کےوزرائے اعلی کو مدعو کیا گیا ہے۔ دوسرے اجلاس میں مالی بجٹ 2019-20 سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں مشکلات اوروکلا تحریک کے چیلنج نے حکومت کو اجلاس بلانے پر مجولر کر دیا، بنی گالہ میں دو الگ الگ اعلی سطحی اجلاس طلب کئے گئے ہیں جو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوں گے۔ ممکنہ وکلا تحریک کے بارے اجلاس میں پنجاب اورخیبر پختونخواہ کےوزرائے اعلی کو طلب کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اورخیبر پختونخواہ کے وزیر قانون، سیکرٹری قانون اور وفاقی وزیر قانون بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دوسرے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ بارے میں حکومتی ترجمان آج شام بنی گالہ میں سرجوڑ کربیٹھیں گے، وزیراعظم عمران خان اور حکومتی ترجمانوں کو بجٹ کے خدوخال سے آگاہ کیاجائے گا۔ بجٹ پر اپوزیشن کی حکمت عملی کے جواب کامعاملہ بھی زیر غور آئے گا۔