وزیراعظم عمران خان کا مودی کو خط، ایک بار پھر ملکر کام کرنیکی دعوت

Last Updated On 07 June,2019 10:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق خط میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا بیان مودی کیلئے وبال جان

 

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مودی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کا امکان مسترد کردیا

 

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کا احترام کرنے سے خطہ ترقی کرے گا۔ مذاکرات کے ذریعے عوام کو غربت اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ آگے بڑھنے کیلئے مشترکہ طور پر خطہ میں امن و استحکام ضروری ہے۔