اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کا کہنا تھا قانون سب کے لیے یکساں ہے، جو لوگ پکڑے جا رہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔
ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز نہ جاری ہونے کا شکوہ کیا جس پر عمران خان نے کہا بہت جلد ارکان اسمبلی کے حلقوں کیلیے فنڈز جاری کر دیں گے۔