پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم پہن کر پی آئی اے کے طیارے میں‘ ‘کی کی چیلنج ’’ پررقص کرنیوالی پولینڈ کی شہری لڑکی ایوزوبیک پاکستان سے چلی گئی
کراچی(این این آئی)پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم پہن کر پی آئی اے کے طیارے میں‘ ‘کی کی چیلنج ’’ پررقص کرنیوالی پولینڈ کی شہری لڑکی ایوزوبیک پاکستان سے چلی گئی، وہ بنیادی طور پر پولینڈ اور انگلینڈ کی شہری ہے تاہم وہ ایک گلوبل سٹیزن ہے اور ملکوں ملکوں گھومتی رہتی ہے ۔پاکستان کی سیاحت کے دوران ہی اس نے پاکستانی پرچم کیساتھ رقص کیا تھا ۔ایوزوبیک نے اپنے نئے سفر کیلئے پاکستان چھوڑ دیا اور اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایک نئے سفر کی شروعات کرنے جارہی ہیں ۔تازہ ترین اطلاعات کے بعد ایوزوبیک اب شام پہنچ چکی ہیں ۔ یادرہے کہ ا یوزوبیک رقص کے بعد دنوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھی ۔